پشاور (جیوڈیسک) دریائے کابل میں ورسک کے مقام اور دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب رکارڈ کیا گیا ہے۔فلڈ وارننگ سیل کے مطابق دریا ئے کابل میں ورسک کے مقام پر پا نی کا بہاو 70 ہزار کیوسک جبکہ دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر پانی اخراج 48 ہزار 464 کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
دریائے پنچکوڑہ میں دیر کے مقام دریائے نوشہرہ میں ورسک کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب رکارڈ کیا گیا ہے جبکہ صوبہ کے بیشتر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔