مانسہرہ : ڈاکووں سے مقابلے میں شہید ہونیوالا ایس ایچ او سپرد خاک

Mansehra

Mansehra

مانسہرہ (جیوڈیسک) مانسہرہ بینک ڈکیتی میں ڈاکووں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او مبارک خان کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ مانسہرہ بینک ڈکیتی میں شہید ہونے والے ایس ایچ او مبارک خان کی نماز جنازہ پولیس لائن مانسہرہ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں آر پی او ہزارہ ڈاکٹر محمد نعیم،اراکین صوبائی اسمبلی، علاقے کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ کے عوام نے بھر پور شرکت کی اور شہید ایس ایچ او کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد میں انہیں ان کے آبائی قبرستان واقع اپر چنئی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔