پاکستان تحریک انصاف وومن فورم پنجاب کا اجلاس پارٹی آفس میں ہوا

چکوال : پاکستان تحریک انصاف وومن فورم پنجاب کا اجلاس پارٹی آفس میں ہوا ، اجلاس میں سعدیہ سیف ، عائشہ ظہیر، عالیہ حمزہ ملک ، عامرہ اور تنزیلہ سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید کے موقع پر وومن فورم پنجاب مستحق یتیم بچوں میں گفٹ تقسیم کئے جائیںگے۔

وومن فورم پنجاب نے خواتین کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تفتش کا اظہار کیا۔ حکومتی اداروں کی بے حسی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ان واقعا ت کی روک تھا م کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جار ہے۔