جھل مگسی (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے کئی دیہات دو روز قبل جاری شدید بارشوں اور سیلابی پانی سے متاثر ہیں،متاثرہ دیہاتوں سے زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث وہاں خوراک اور پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ہفتے کی رات جھل مگسی اور گرد نواع میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلابی پانی علاقے میں داخل ہونے کے باعث تحصیل گندھاوا اور کوٹڑہ، کھاری، پتری، قاضی اسماعیل سمیت مختلف علاقے متاثر ہوئے۔
جبکہ گزشتہ روز دو درجن سے زائد دیہات زیرآب آنے کے باعث جھل مگسی سے گنداوا اور متاثرہ دیہادتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے،دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث وہاں خوراک اور پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں تاحال سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچ سکی ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،جبکہ متاثرہ دیہاتوں میں بجلی بھی متاثر ہوئی ہے۔