پشاور : عید الفطر، خصوصی سیکورٹی اور ٹریفک پلان پر عمل درآمد شروع

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں عید الفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سیکورٹی اور ٹریفک پلان عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے پشاور پولیس کے سیکیورٹی پلان کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔

پرہجوم مقامات پر سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی اور گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پلان کے تحت کینٹ اور اندرون شہر کی بعض شاہراہوں کو مخصوص اوقات میں گاڑیو ں کی آمدورفت کے لئے بند کیا گیا ہے۔ جبکہ کچھ شاہراہیں ون وے کردی گئی ہیں۔ کمشنر پشاور ڈویزن صاحبزادہ محمد انیس کے مطابق عید کے موقع پر دہشت گردی خارج از امکان نہیں۔