ڈبلیو ٹی اے : وکٹوریہ آزارینکا اور سمانتھا سٹوسر سیمی فائنل میں

W T O

W T O

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) عالمی نمبر تین وکٹوریہ آزارینکا اور آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے ڈبلیو ٹی اے کارلز بڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ کیلیفورنیا میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے سنگلز سیمی فائنلز میں دلچسپ مقابلے ہوئے ٹاپ سیڈڈ وکٹوریہ آزارینکا نے سربین حریف اینا ایوانووک کو سخت مقابلے میں مات دی۔

بیلار وس کی وکٹوریہ آزارینکا کی فتح کا سکور چھ صفر، چار چھ اور چھ تین رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے وائلڈ کارڈ انٹری پر فرانسیسی کھلاڑی ورجنی رازانو کو زیر کیا، سٹوسر کی سٹریٹ سیٹس میں کامیابی کا سکور سات چھ اور چھ تین رہا۔