دوسرا ٹی ٹوئنٹی : سری لنکا اور جنوبی افریقہ آج مدمقابل

Sri Lanka - South Africa

Sri Lanka – South Africa

سری لنکا (جیوڈیسک) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کا دوسرا میچ آج ہیمبینٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقہ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پروٹیز نے پہلے معرکے میں ٹی ٹوئنٹی کی ٹاپ ٹیم سری لنکا کو بارہ رنز سے زیر کیا تھا۔

دوسرے میچ کے لئے جنوبی افریقہ کے بولنگ اٹیک میں تو کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے لیکن بیٹنگ میں کونٹن ڈی کوک کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔ جنوبی افریقی کپتان ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ادھر سری لنکا نے سیریز میں خسارے میں جانے کے باوجود تین سینئیر بیٹسمینوں کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہیلا جے وردھنے اننگ کا آغاز کریں گے۔