کشور کمار کی آج 84 ویں سالگراہ منائی جا رہی ہے

Kishore Kumar

Kishore Kumar

ستر اور اسی کی دہائی میں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے بھارتی گلوکار کشور کمار کی آج چوراسیویں سالگرہ منائی جار ہی ہے۔ برصغیر کے سدابہار گلوکار کشور کمار 4 اگست 1929 کو بھارتی ریاست مدھیہ پردیس کے ایک چھوٹے سے علاقے کھنڈوا میں مقیم ایک بنگالی خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔

والد وکالت کے پیشے سے وابستہ تھے۔ انہوں نے میٹرک اپنے آبائی گاوں کھنڈوا سے ہی کیا تھا جبکہ گریجویشن کرسچن کالج اندور سے کیا۔ گانے کا شوق ان کو بچپن سے ہی تھا۔ جب وہ اسکول میں تھے تو ریاضی کے مضمون یاد کرنے کا انہوں نے انوکھا حل نکالا۔ وہ لے میں گاکر اپنا سبق یاد کرتے تھے۔ موسیقی میں وہ کے ایل سہگل سے متاثر تھے۔ انکو موسیقی کی سفر میں روشناس کرانے والے ایس ڈی برمن تھے۔

کشورکمار 13 اکتوبر 1987 کے دن دل کا دورہ پڑنے سے اس دنیا سے رخصت ہوئے اور اپنی آواز کا سحر چھوڑ کر چلے گئے جس سے آج تک ان کے مداح نہیں نکل سکے ہیں اور نہ ہی کوئی انکا مقام کوئی آج تک لے سکا انکے بول کی طرح، زندگی کے سفر میں گذر جاتے ہیں جو مقام وہ پھر نہیں آتے۔