فلم چنئی ایکسپریس کی تشہیرکے لئے شاہ رخ جالندھر پہنچ گئے

Chennai Express

Chennai Express

بالی ووڈ (جیوڈیسک) کنگ خان شاہ رخ اور دیپیکا پڈوکون آنے والی فلم ‘چنئی ایکسپریس’ کی تشہیر کے لئے پنجاب کے شہر جالندھر پہنچ گئے۔ شاہ رخ نے تشہیر کے لئے جالندھر کی ایک یو نیورسٹی کا انتخاب کیا۔

اور اپنے پسندیدہ فنکاروں کو اپنے بیچ پا کر طلبا دیوانے ہو گئے۔ شاہ رخ نے فلم کے گانے “لنگی ڈانس” پر رقص کیا تو لوگ بھی جھوم اٹھے۔ فلم آٹھ تاریخ کو ریلیز کی جا رہی ہے۔ شاہ رخ نے مداحوں کی فرمائش پر فلم “اوم شانتی اوم” کے ڈائیلاگ بھی ادا کئے۔