سنسنی خیز فلم “پرسی جیکسن سی آف مونسٹرز”کی تیاری مکمل

Exciting film

Exciting film

لاس اینجلس (جیوڈیسک) سمندری مخلوق اور انسانوں کے مابین لڑائی پر بنی ہالی وڈ کی سنسنی خیز مووی”پرسی جیکسن سی آف مونسٹرز کی تیاری مکمل ہو گئی، ایڈونچر فلم سات اگست کو ریلیز ہو گی۔

نئی فلم دو ہزار دس میں ریلیز کی گئی پرسی جیکسن اینڈ دی اولمپیئنز کا سیکوئل ہے۔فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے، جسے اپنا ملک بچانے کے لئے خوفناک سمندر کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

بلاں سے بھرے اس سمندر میں لڑکے اور اسکے دوستوں کو خاصی مشکلات جھیلنا پڑتی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بنی اس فلم میں لوگن لرمن نے پرسی جیکسن کا کردار کیا ہے۔