نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع چندرا پور میں سیلاب سے 20 افراد ہلاک اور 8 ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے۔مہاراشٹر کے ضلع چندر اپور میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آ گیا۔ 8 سو سے زائد گاوں اور 1200 ہیکٹر سے زائد رقبہ ڈوب گیا۔
سیلاب سے بڑے پیمانے پر زرعی اراضی اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بارش اور سیلاب کے سبب مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 8 ہزار سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔