جاپان نے سامان بردار راکٹ خلا میں بھیج دیا

Japan Rocket

Japan Rocket

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان نے سامان بردار راکٹ خلا میں بھیج دیا جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو سامان کی ترسیل کرے گا۔ سامان میں ایک روبوٹ بھی شامل ہے جسے بطور مسافر بھیجا گیا ہے۔ راکٹ کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچنے میں 6 دن لگیں گے۔

بغیر پائلٹ کے اس راکٹ میں پانی، اِضافی پرزے اور تجربے کے مختلف سامان موجود ہیں ،جن کا وزن 3.5 ٹن ہے۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں اس وقت عملے کی تعداد 6 ہے اور راکٹ کا 9 اگست تک اسٹیشن پہنچنے کا امکان ہے۔