لاہور میں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے ملتان روڈ پرایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق منصورہ بازارکے رہائشی ریاض کو اپنی طلاق یافتہ بہن کے کردار پر شبہ تھا اور وہ اسے منصور نامی شخص سے ملنے سے منع کرتا تھا۔

جمعہ کوخاتون منصور کے ساتھ چلی گئی، ریاض اسے واپس لایا اور ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ محلے داروں کی اطلاع پر پولیس نے ملزم ریاض کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاوس بھجوا دی۔