کیرتھر میں سے آنے والے سیلابی ریلے نے کراچی میں تباہی مچائی

Flood Relay

Flood Relay

کراچی (جیوڈیسک) کراچی شہرکراچی کل ہونے والی بارش کا دباو تو کسی نہ کسی طرح برداشت کر لیا، اور دھواں دھار بارش کے باوجود چند ہی گھنٹوں میں پانی سڑکوں سے اتر گیا، لیکن رات گئے کھیر تھر سے آنے والے سیلابی ریلے نے شہر میں تباہی مچادی۔کراچی میں ہفتے کی صبح سے رات تک وقفے وقفے سے کبھی ہلکی اور موسلا دھار بارش ہوئی، نارتھ کراچی میں سب سے زیادہ 136 ملی میٹر، ایئرپورٹ کے علاقے میں 103 ، لانڈھی میں 98 ، مسرور بیس پر 79 ، فیصل بیس پر 70 ، جبکہ صدر کے علاقے میں 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش سے کئی علاقوں میں گھٹنوں گھنٹوں پانی جمع ہوا، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم یہ صورتحال زیادہ دیر برقرار نہ رہی ، اور رات کو ہی صورتحال معمول پر آنے لگی، بارش کا سلسلہ تھمنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا سیلابی ریلا سپر ہائی چیرتا آبادیوں میں داخل ہو گیا، اور ایک ایک کرکے آبادیوں کو روندتا گیا۔

یہ ریلا اتنا طاقت ور تھا کہ ایک جانب صفورہ گوٹھ، اس کی قریبی آبادیاں سعدی ٹاون، امروہ سوسائٹی اور کئی دیہاتوں کو زیر کرتا شارع فیصل، دوسری جانب سپر ہائی سے سہراب گوٹھ کر سر کرتا شہر کے وسطی علاقوں تک آ گیا، پانی اپنا راستہ بناتا راہ میں آنے والی آبادیوں میں داخل ہوتا جا رہا ہے، بارش کا پانی اترنے کے بعد اچانک سڑکیں پھر تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، اور شہری حیران و پریشان ہیں۔