کوئٹہ (جیوڈیسک) چیف جسٹس اف پاکستان افتخار محمد چوہدری کوئٹہ پہنچ گئے، وہ 2 ہفتے تک سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے، کوئٹہ پہنچنے پر انہوں نے وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو فون کرکے ان کے بھائی کے انتقام پر اظہار تعزیت کیا۔ چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچ گئے، وہ 2 ہفتے کوئٹہ میں قیام کریں گے اور عید الفطر بھی کوئٹہ میں منائیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری 5 اگست سے 17 اگست تک سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ پیر کو انہیں بلوچستان ہائی کورٹ میں واقع سپریم کورٹ کی کوئٹہ رجسٹری پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں حکومت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو فون کرکے ان کے بڑے بھائی نصیر احمد بلوچ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔