گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں مدرسہ کے قاری نے سبق یاد نہ کرنے پر 12 سالہ طالب علم کو تشدد کر کے اسکے بازو کی ہڈی توڑ ڈالی قاری مدرسہ سے فرار ہو گیا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ میں زخمی حالت میں لاے جانے والے 12 سالہ بچے احمد رضا نے بتایا کہ وہ شہزاہ شہید کالونی میں واقع مدرسہ میں قران حفظ کرنے کا سبق لے رہا ہے۔
مدرسہ کے قاری عطا اللہ نے سبق یاد نے کرنے پہلے تھپڑ مارے پھر مجھے زور زور سے زمین پر پٹخ دیا بچے کے چچا نے بتایا کہ قاری کے پاس شکایت لیکر گئے تو قاری نے اسے دھمکیاں دیکر مدرسہ سے نکال دیا اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کا دائیں بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے، پولیس نے بچے کے بیان کے بعد کاروائی شروع کر دی۔