حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا برسات کے بعد علاقائی مسائل کے جائزے کے لئے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا دورہ ،برساتی پانی کی نکاسی کو برق رفتاری سے کرنے کی ہدایت
Posted on August 5, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی ( ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں سے کہا ہے کہ مزید برسات اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کیا جائے دوران برسات نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے برساتی نالوں اور سیوریج فلو کی مکمل نگرانی کی جائے دوران برسات اور برسات کے بعد صحت مند ماحول کے قیام کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ۔
کر کے دوران برسات اور برسات کے بعد علاقائی مسائل کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عوامی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو مصیبت کی گھڑی میں تنہا ء نہیں چھوڑیں گے انہوں نے عوام کو یقین دلا تے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر دوران برسات عوامی سہولیات کی فراہمی اور کسی بھی ناگہانی آفات سے عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے۔
حق پرست عوامی نمائندے ایم کیو ایم کے کارکنان عوام کے درمیان موجود ہیں اور انشا اللہ عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات اور دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ 45 سے 55 ملی میٹر بارش نے شہر کو ڈبو دیا میگا پولیٹن سٹی میں ہونے والی مختصر مدتی برسات سے تباہی سسٹم کی عدم موجودگی کا سبب ہے اگر اب بھی عوام کو نچلی سطح پر اختیار اور سہولیات کی فراہمی پر مبنی نظام نہیں دیا گیا تو شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل اور شاہراہیں اور سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوجائیں گی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے وفاقی و صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے۔
کہ شہر سندھ کے شہر اور دیہاتوں خصوصاً شہر کراچی میں برسات سے ہونے والی تباہی اور مالی و جانی نقصانات کے ازالے کے لئے متاثرہ خاندان کی داد رسی کی جائے اور شہر کراچی کی ترقی کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جائے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کے دورے پر اپنی نگرانی میں شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا تے رہے۔
اس موقع پر انہوں نے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو بروقت یقینی بنا یا جائے ،رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون ،ناتھا خان گوٹھ سمیت نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔