سندھ (جیوڈیسک) وزیر بلدیات سندھ اویس مظفرکہتے ہیں کرپشن کے مقدمات نیب کو بھیجے جائیں گے وزیراعلی سندھ کہتے ہیں جہاں پانی جمع ہوا وہاں کے افسرکوہٹا دیا جائیگا۔ سندھ میں بارش کی تباہ کاریوں کے بعد وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں حکومت نے بلدیاتی اداروں میں آڈٹ کرانے کافیصلہ کرلیا۔ وزیربلدیات اویس مظفرکہتے ہیں بلدیاتی اداروں میں گزشتہ دس سال کاآڈٹ کرائیں گے۔
کراچی، حیدرآباد سے کشمور تک ہرضلعی حکومت کاحساب کتاب ہوگا۔ اجلاس کوبریفنگ کیدوران بتایاگیاکہ پانی کی فراہمی اورسیوریج کے نام پراربوں روپیکی کرپشن ہوئی۔ جس پراویس مظفرنے کہاکہ بد عنوانی کے مقدمات نیب کو بھیجے جائیں گے۔ بارش اورندیوں میں طغیانی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں ویڈیوکانفرنس کے ذریعے صوبے کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔
اس موقع پروزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں پانی جمع ہواوہاں کے متعلقہ افسران کوعہدے سے ہٹا دیا جائیگا۔ وزیر بلدیات اویس مظفرکا کہنا تھاکہ متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ، راشن اورجنریٹر پہنچا دیئے گئے ہیں۔ ٹھٹھہ، حیدرآباد،لاڑکانہ اور سکھرکے میونسپل افسران قبلہ درست کرلیں۔کچھ مقامات پرنکاسی آب کوخودساختہ برجوں سے بند کیا گیا اگر یہ سازش ہے توتحقیقات ہوگی، اویس مظفر کا کہنا تھاکہ بارشوں سے پہلے متعلقہ اداروں کو منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی۔