لاہور : فیکٹری کا پانی رسنے سے ملحقہ مکان منہدم، تین افراد زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں فیکٹری کے پانی کے اخراج کے باعث ملحقہ گھر کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، مکان کے مالک لطیف احمد کے مطابق با اثر فیکٹری مالک نے پانی کے اخراج کے لیے ایک پائپ مکان کے نیچے جبکہ دوسرا چھت پر بچھا رکھا تھا۔

پانی کے مسلسل اخراج کی باعث چھت گر گئی جس کے نتیجے میں چار سالہ علی ،دس سالہ ثنا اور 35 سالہ رضیہ بی بی شدید زخمی ہو گئے، محلے داروں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کے ساتھ فیکٹری کو رہائشی علاقے سے منتقل کیا جائے۔