پاکپتن پولیس نے ڈاکٹروں کے کمرے میں چھپے ڈاکو پکڑ لیے

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (جیوڈیسک) پاکپتن پولیس نے ڈاکٹروں کے کمرے میں چھپے ڈاکو پکڑ لیے۔ پولیس نے ڈی ایچ کیو اسپتال پاک پتن کے سیکنڈ فلور پر ایک کمرے میں چھپے ہوئے چھ مبینہ ڈاکو گرفتار کرلئے، انکشاف ہوا ہے کہ ملزم راتوں کو وارداتیں کرتے اور دن کے وقت اسپتال کے کمرے میں سو جاتے۔

پولیس کے مطابق کمرہ بلڈ بنک سے ملحق ہے جس کے باہر ڈاکٹر کی نیم پلیٹ لگی ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم حماد علی کا کہنا ہے کہ وہ سحری کے بعد یہاں آکر سوجاتے تھے۔ ملزم موٹر سائیکل ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پولیس نے ان سے 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔اس واقعے کے بعد اسپتال کے مریضوں اور لواحقین میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔