ن لیگ اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خود مختاری ختم کرنے کی سازش کررہی ہے

Raza Rabbani

Raza Rabbani

پیپلزپارٹی کے رہنما سینٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری ختم کرنے کی سازش کررہی ہے۔ عید کے بعد دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیٹر رضاربانی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 158 میں ترامیم کی کوشش اٹھارویں ترمیم کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

سندھ کا حصہ کم کرکے سوئی نادرن کو گیس کی فراہمی میں اضافہ کرنا سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔ نواز لیگ وفاق اور صوبوں میں قومی اتفاق رائے کو توڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد سینٹ کا فوری اجلاس بلایا جائے گا اور تمام جماعتوں کے ساتھ مل کرمعاملے کو آگے بڑھائیں گے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ غیر آئینی ٹاسک فورس کا خاتمہ، تعلیم، صحتسمی دیگر وزارتیں وفاق سے صوبوں کو منتقل کی جائیں اور آئل اور گیس کمپنیز کے بورڈ میں صوبوں کو پچاس فیصد نمائندگی دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کا مینڈیٹ صرف پنجاب تک محدود ہے، اگر اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کے خلاف کوئی بل منظور کیا گیا سینیٹ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیں گے۔