چیف جسٹس کی سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری آمد, گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

Chief Justice

Chief Justice

کوئٹہ (جیوڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری بلوچستان ہائی کورٹ میں واقع سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری پہنچ گئے ہیں جہان انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بلوچستان ہائی کورٹ پہنچے تو بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سمیت وکلااور ڈی آئی جی آپریشن فیاض نے انہیں خوش آمدید کہا اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ اپنے دو رکنی بنچ پر مشتمل سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت 17 اگست تک کریں گے چیف جسٹس پاکستان گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے وہ یہان دو ہفتے قیام کریں گے اور عید الفطر بھی کوئٹہ میں ہی منائیں گے۔