کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بارش اور سیلاب سے متاثر ہونے والے زیادہ تر علاقوں سے پانی نکالا جا چکا ہے اور حالات تیزی سے معمول پر آ رہے ہیں۔تاہم سیلابی پانی اپنے پیچھے تباہی کے نشانات چھوڑ گیا ہے۔ کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد سعدی ٹاون، امروہہ سوسائٹی، صفورا گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں گھروں میں داخل ہونے والے پانی کونکال دیا گیا ہے۔
جبکہ چند علاقوں میں پاک فوج اور ریسکیو اداروں کی جانب سے پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے، ادھر ملیرندی کے سیلابی ریلے سے کورنگی کراسنگ اور شہر کو ملانے والی سڑک بری طرح متاثر ہوئی، جسے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، تاہم متاثرہ سڑک کی بحالی کا کام ابھی تک شروع نہیں کیا جا سکا۔ جس کے وجہ سے لوگوں کا مشکلات کا سامنا ہے۔