مانچسٹر ٹیسٹ، چوتھے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کے 172 رنز

Manchester Test

Manchester Test

مانچسٹر (جیوڈیسک) مانچسٹر ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں سات وکٹوں پر 172 رنز بنا لئے۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میں میزبان ٹیم نے 294 رنز سات کھلاڑی آوٹ سے چوتھے دن کا کھیل شروع کیا۔ انگلش ٹیم آسٹریلیا کے 527 رنز کے جواب میں فالو آن سے تو بچ گئی لیکن368 کے مجموعے پر ڈھیر ہوگئی۔

روایتی حریف آسٹریلیا کے پیٹر سڈل نے چار کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ کینگروز نیدوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔172 رنز پر سات بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 41 رنز جبکہ پاکستانی نژاد عثمان خواجہ 24 رنز بنا سکے۔