قاہرہ: نوبل انعام یافتہ یمنی خاتون صحافی کے مصر داخلے پر پابندی

Cairo

Cairo

مصر (جیوڈیسک) مصر کی حکومت نے امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی یمنی خاتون توکل کرمان کو قاہرہ داخل ہونے سے روک دیا۔

قاہرہ ائیر پورٹ کے حکام نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اس اقدام کی وجہ سیکیورٹی کا مسئلہ بتایا۔ جس کے بعد امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی یمنی خاتون توکل کرمان قاہرہ سے واپس یمن لوٹ گئیں۔ توکل کرمان پہلی عرب خاتون ہیں۔ جنھوں نے امن کا نوبل انعام حاصل کیا۔

توکل مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی حامی سمجھی جاتی ہیں۔ جو مرسی حکومت کا تختہ الٹے جانے کو جمہوریت کے منافی قرار دیتی رہی ہیں۔ مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ قاہرہ میں مرسی کے حامیوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھنے والی تھیں۔