بان کی مون عید کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے

Ban ki Moon

Ban ki Moon

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون عید کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون تیرہ اگست کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ صدر مملکت صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

بان کی مون کا یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے،اس سے پہلے وہ سن دوہزار دس میں پاکستان میں سیلاب کے موقع پر آئے تھے،اس دورے میں بان کی مون کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان میں مارے جانے والے پولیو ورکرز کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کریں گے۔