عبدالقیوم گوندل کا شمار صوبہ پنجاب کے ایماندار اور فرض شناس پولیس آفیسرز میں ہو تاہے :سید حفیظ سبزواری
Posted on August 5, 2013 By Noman Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : عبدالقیوم گوندل کا شما رصوبہ پنجا ب کے ایماندار اور فرض شناس پو لیس آفیسرز میں ہو تاہے۔ وہ جس علا قے میں بھی تعینات رہے ہیں اُ س علاقے میں نہ صرف جرائم کا خا تمہ ہوا ہے بلکہ امن کا گہوا رہ بنا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انسانی حقوق کی علمبر دار عالمی تنظیم یو نیور سل ہیو من رائٹس آرگنائز یشن کے مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری۔
چیئر مین سلیکشن کمیٹی ڈاکٹر فیاض حسین ،ڈپٹی میڈیا ایڈ وائزر پنجاب نوید شہزاد مغل، گوجرانوالہ ڈویژن کے چیئر مین مہر محمد صادق عاصی اور خواتین ونگ کی جنرل سیکر ٹر ی نبیلہ بٹ اور دیگرنے کھاریاں میں تعینات ہونے والے ڈی ایس پیعبدالقیوم گو ندل کے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے ایک مشتر کہ بیا ن میں کیا۔سید حفیظ سبزواری نے کہا کہ ڈی ایس پی عبد القیوم گو ندل محکمہ پو لیس کے لئے گوہر نایاب ہیں۔
تحصیل کھاریاں میں ان کی بطو ر ڈی ایس پی تعینا تی سے ایک انقلا ب بر پا ہو گا ۔انہوں نے ہمیشہ پو لیس کی کارکردگیکو بہتر سے بہتر بنا نے کے لئے اپنا مثا لی کردار ادا کیا ہے۔اور یہ ثا بت کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کیعظیم شاہکارہیں ۔ڈاکٹر فیاض حسین نے کہا عبد القیو م گو ندل کی شخصیت تاریخ ساز ہے۔
انہوں نے ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کئیہیں۔ نوید شہزاد مغل نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنر ل پنجاب پو لیس نے عبدالقیوم گو ندل کو کھاریاں میں تعینا ت کر کے اس علاقے کی عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔ان کی تعینا تی سے لو گو ں کے مسائل تر جیحی بنیا دوںپر حل ہوں گے۔