چترال (جیوڈیسک) چترال میں سیلاب متاثرین تاحال مشکلات کا شکار ہیں،نجی امدادی تنظیم نے متاثرین میں کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا۔ نجی امدادی تنظیم نے بتیس سیلاب متاثرہ خاندانوں میں سامان تقسیم کیا۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں پچاس سے زائد مکانات، تین پل، ایک مسجد اور سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ واٹر سپلائی سکیم بھی بری طرح مثاثر ہوئی ہے۔ متاثرین نے حکومت سے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔