راجن پور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ راجن پور میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائیگا۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے راجن پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، حکام نے وزیراعلی کو سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کے بارے میں بریفننگ دی۔
شہباز شریف نے متاثرین سے ملاقات بھی کی اور بعد میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متاثرین کو کھانے پینے اشیا اور ٹینٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ سیلاب سے نمٹنے کے لیے حل نکالا جا رہا ہے اور جلد ہی بند اور سڑکوں کی تعمیر نو کر کے متاثرین کی بحالی یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ راجن پور سے ممبر صبائی اسمبلی منتخب ہوا ہوں اور حلقے کی عوام کی خصوصی خدمت میری زمہ داری ہے۔اس موقع پر میاں شہباز شریف نے سیلاب متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا۔اس سے پہلے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے لال گڑھ، حاجی پور، لنڈی سیداں، فاضل پور، نور پور اور داجل کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ بھی کیا۔