لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے کیولری گروانڈ میں سولہ سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ کیولری گروانڈ لاہور میں ثمینہ نامی سولہ سالہ لڑکی پر چند روز قبل نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا تھا جس سے ثمینہ کا چہرہ بری طرح جھلس گیا۔
واقعے پر لاہور ہائیکورٹ کے شکایات سیل نے نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج اور پولیس حکام سے ایک ہفتے میں تحریری رپورٹ طلب کر لی اور ذمہ دار افراد کیخلاف قانون کے تحت سخت کاروائی کا حکم دیا تا کہ آئندہ ایسے واقعات معاشرے میں نہ ہوں۔