عید کی چھٹیوں پر سی این جی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

CNG

CNG

اسلام آباد (جیوڈیسک) عید کی چھٹیوں پر سی این جی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت پانی و بجلی نے بھی بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم نے عید کی چھٹیوں پر سی این جی سٹیشنز کھلے رکھنے کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزارت پٹرولیم عید کی چار چھٹیوں پر گیس فراہمی جاری رکھنے کا پلان رکھتی ہے تاہم حتمی شیڈول دو روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ذرایع کے مطابق وزارت پانی و بجلی کی جانب سے عید کی چھٹیوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے این ٹی ڈی سی کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں تاہم ذرائع کے مطابق عید کی تمام چھٹیوں پر لوڈ شیڈنگ ختم کرنا مشکل ہے جس کے بعد صرف عید کے روز لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی پالیسی بنائی جا رہی ہے۔