علاج معالجہ ہر شہری کی بنیادی سہولت ہے حاجی شوکت علی رحمانی

گوجرانوالہ : علاج معالجہ ہر شہری کی بنیادی سہولت ہے وسائل اس قدر قلیل اور محدود ہیں کہ سرکاری ہسپتال سے وطن عزیز کے دس فیصد کو بھی علاج معالجہ کی سہولتیں میسر آجائیں تو بڑی غنیمت ہیں گوجرانوالہ کا شہر اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ یہاں کے باشندے دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش ہیں۔

ان خیالات کااظہار سابق صوبائی وزیر صحت چوہدری بدرالدین رحمانی نے رحمانی برادری سٹی گوجرانوالہ کی طرف سے قائم کرنیوالے مولانا ظفرعلی خان میموریل ٹرسٹ ہسپتال کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا۔ آل پاکستان رحمانی برادری کے صدر حاجی عبدالحمید نے اپنے خطاب میں کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک بہت بڑی عبادت ہے۔

صاحب ثروت حضرات سے پرزور اپیل کی کہ مولانا ظفرعلی خان میموریل ٹرسٹ ہسپتال میں دل کھول کر اپنے عطیات جمع کروائیں تاکہ ہسپتال جلد سے جلد غریب مریضوں کو بہتر طبی سہولیات میسر کر سکے۔مذکورہ ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹر ‘لیبارٹری’زچہ بچہ شعبہ کے ساتھ ساتھ زوائیدہ بچوں کے لیے نرسری کا بھی مکمل انتظام ہو گا۔

تقریب سے رحمانی برادری سٹی گوجرانوالہ کے سرپرست اعلی بابو عبدالحمید اور سٹی صدر حاجی شوکت علی رحمانی کے علاوہ حاجی محمد رفیق میاں عطاء اللہ ایڈووکیٹ’بابو امتیاز حسین حاجی محمد افضل حاجی بابر یاسین میاں عطاء اللہ گتے والے ڈاکٹر شہزاد اے شہزاد’سیٹھ محمد اسلم ودیگر مقررین نے بھی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔