غیر ملکی ذرائع کے مطابق القاعدہ نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کرلی ہیں۔ حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف القاعدہ ارکان کی گفتگو ٹیپ کئے جانے سے ہوا۔
امریکی حکام کے مطابق دہشتگردی کے حملے نائن الیون طرز پر کئے جاسکتے ہیں۔ اطلاعات کے بعد امریکا میں سیکورٹی سخت کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گرد حملوں میں کس ہدف کو نشانہ بنائیں گے۔ اس بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی۔ تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دنیا بھر میں امریکی شہری اور تنصیبات القاعدہ کے نشانے پر ہوسکتے ہیں۔