فلپائن (جیوڈیسک) جنوبی فلپائن کے شہر کو تو باتو میں بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور 28 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب تھا جو ھسپتال اور اسکول کے قریب پارک کی گئی تھی۔
دھماکے سے چار گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور قریبی عمارتوں میں آگ لگ گئی۔ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ کوتو باتو، فلپائن کے مسلم اکثریتی صوبے مندانا میں واقع ہے جہاں آزادی کی تحریک چل رہی ہے۔