لاہور (جیوڈیسک) دورہ زمبابوے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے، گرین شرٹس 19 اگست سے 17 ستمبر تک زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ مصباح الحق ٹیسٹ اور ون ڈے، جبکہ محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گے،ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں حماد اعظم کی جگہ صہیب مقصود کی شمولیت کا امکان ہے،حماد اعظم اے سی سی ایمرجنگ کپ میں پاکستان انڈر 23 ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں۔
وہاب ریاض کی جگہ انور علی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں وکٹ کیپر محمد رضوان شامل نہیں ہونگے، ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ون ڈے ڈے میچز میں بھی عمر اکمل ہی وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں اوپننگ بیٹسمین خرم منظور کی واپسی کا امکان ہے۔ توفیق عمر، ناصر جمشید اور محمد عرفان ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔