ڈارون کپ ریس، آسٹریلوی گھڑ سوار جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

Australia

Australia

آسٹریلیا (جیوڈیسک) کی خاتون گھڑ سوار سمون منٹگمری ڈاروِن کپ ریس کے دوران گھوڑے سے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ آسٹریلیا میں ہونیوالی ڈارون کپ ریس کو اس وقت فوری طور پر روک دیا گیا جب ریس کے دوران ایک ناگوار حادثہ پیش آیا۔

میزبان ملک کی خاتون گھڑسوار سمون ریس کے دوران اپنے گھوڑے پر قابو نہ رکھ سکیں اور گھوڑے سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔ انہیں ھسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد ریس انتظامیہ نے ایونٹ منسوخ کر دیا۔