ڈیل پوٹرو نے سٹی اوپن ، سمانتھا سٹوسر نے کیلیفورنیا کپ جیت لیے

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) ارجنٹائن کے یوان مارٹن ڈیل پوٹرو نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے کیلی فورنیا اوپن کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ واشنگٹن میں ہونیوالے اے ٹی پی فائنل مقابلے میں ٹاپ سیڈ یوان مارٹن ڈیل پوٹرو اور امریکہ کے جوہن ایسنر مدمقابل ہوئے، ڈیل پوٹرو نے امریکی حریف کو نوے منٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔

ڈیل پوٹرو کی فتح کا سکور تین چھ، چھ ایک اور چھ دو رہا ۔دوسری جانب کیلیفورنیا میں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے عالمی نمبر دو وکٹوریہ آزارینکا کو زیر کیا۔

سمانتھا سٹوسر نے بیلاروس کی حریف کھلاڑی کے خلاف نو مقابلوں کے بعد پہلی فتح سمیٹی جبکہ دو ہزار گیارہ کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی کو پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل حاصل کرنا نصیب ہوا۔