ریاض (جیوڈیسک) سعودی عدالت عظمی نے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس منگل کے روز طلب کر لیا، عوام سے بھی شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ریاض میں سعودی عدالت عظمی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں رویت ہلاک کمیٹیوں سے اپیل کی گئی ہے۔
وہ ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اپنا اجلاس منگل کی شب منعقد کرے ساتھ ہی عوام سے حدنگاہ اور دوربین سمیت دیگر سائنسی آلات کے ذریعے اس عمل میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ جبکہ کل چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم شوال بدھ شب سے شروع ہوجائی گی اور عید الفطر جمعرات 8 اگست کو منائی جائے گی۔