بھارتی ایکشن فلم کرش 3 کا پہلا ٹریلر جاری

Mumbai

Mumbai

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار ہریتک روشن کی نئی فلم کرش تھری کا پہلا ٹریلر آگیا ہے۔ فلم میں ہریتک روشن بیک وقت تین کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے۔

جہاں کرش ٹو ختم ہوئی تھی۔ فلم میں ویوک اوبرائے ولن کا کردار کر رہے ہیں۔ کنگنا رانوت ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں گی۔ یہ سائنس فکشن فلم رواں سال چار نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی