لنزی لوہن کے اوپرا ونفری سے انٹرویو کا ٹیزر ٹریلر جاری

Lnzy Alinagar

Lnzy Alinagar

لنزی لوہن (جیوڈیسک) تنازعات میں گھری ہالی ووڈ اداکارہ لنزی لوہن کے امریکی ٹاک شو میزبان اوپرا ونفری سے انٹرویو کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، انٹرویو 18 اگست کو دکھایا جائے گا۔ لنزی لوہن چوری اور کار ایکسڈنٹ جیسے تنازعے میں ملوث رہی ہیں۔

اور کار کے حادثے میں انہیں ایک عدالت نے نوے دن کے لئے بحالی کے مرکز بھیج دیا تھا۔ لنزے کا انٹرویو انکی اس مدت کے پورا ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ ستائیس سالہ اداکارہ کو ابھی پندرہ ماہ کے نفسیاتی علاج اور ایک ماہ کی کمیونٹی سروس کی سزا بھگتنا ہے۔