سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں چاروا سیکٹر کے دیہات میں بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔ بھارتی فورسز نے مشین گنوں کی مدد سے دیہی آبادی کو نشانہ بنایا۔
بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی فورسز کی فائرنگ بند ہوگئی۔ بھارتی فائرنگ سے سرحدی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات سامنے آنے کے بعد پاکستان نے بھارتی فورسزکے ساتھ فلیگ سٹاف میٹنگ کا مطالبہ کر دیا ہے۔