اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے کمرشل صنعتی صارفین اور آزاد کشمیر کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق کمرشل پیک آور میں یونٹ کی قیمت 14 روپے 70 پیسے سے بڑھ کر 18 روپے ہوگئی، کمرشل پیک آور 20 کلو واٹ تک یونٹ 9 روپے 72 پیسے سے بڑھ کر 16 روپے ہو گیا۔
وزارت پانی و بجلی کے مطابق صنعتی صارفین کے 40 کلو واٹ تک کا یونٹ 10 روپے سے بڑھ کر 15 روپے ہوگیا ہے، صنعتی صارفین کیلئے شام کے اوقات میں یونٹ 13 روپے سے بڑھ کر18 روپے کر دیا گیا ہے، صنعتی صارفین کیلئے آف پیک آور میں یونٹ 8 روپے بڑھا کر13 روپے کردیا گیا ہے۔ صنعتی صارفین 500 کے وی کا یونٹ 9 روپے سے بڑھا کر 14 روپے کر دیا گیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق آزاد کشمیر میں یونٹ 5 روپے سے 63 پیسے سے بڑھ کر 12 روپے 22 پیسے کر دیا گیا۔ بجلی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔