بلوچستان : بارشیں اور سیلاب، 9 اضلاع متاثر،17 افراد ہلاک، پی ڈی ایم اے

Balochistan

Balochistan

کوئٹہ (جیوڈیسک) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی سے 9 اضلاع متاثر ہوئے ہیں، سب سے زیادہ تباہی ضلع جھل مگسی میں ہوئی جبکہ اس دوران 17 ہلاکتیں ہوئیں، 2 افراد بھی تاحال لاپتہ ہیں۔ کوئٹہ میں ذرائع بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عبدالطیف کاکڑ کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیا کی ترسیل کیلئے 2 ہیلی کاپٹرز دستیاب ہو گئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ضلع جھل مگسی متاثر ہوا ہے، تاہم وہاں بھی سیلاب کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نوتال کے قریب سیلاب سے متاثرہ شاہراہ کو بحال کر دیا گیا ہے اور امدادی سامان بذریعہ سڑک بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔