مچھ (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے مچھ میں مسافر بسوں میں سے اغوا کئے گئے 23 میں سے 13 مسافروں کو قتل کر دیا گیا۔ کوئٹہ مسافر بسیں کوئٹہ سے راجن پور اور صادق آباد جا رہی تھیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغانستان جانیوالے آئل ٹینکر پر ٹھاکر ہوٹل قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
اس دوران پولیس اور ملزموں کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے باعث ٹریفک جام ہونے کے بعد مسافر بسوں سے 23 مسافروں کو اتار کر اغوا کر لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ان میں سے 13 مسافروں کو قتل کر دیا گیا جن کی لاشیں قریبی پہاڑوں سے ملی ہیں۔ کوئٹہ سے پنجاب جانے والی بسوں کے مسافروں کو چند گھنٹے پہلے اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس، لیویز اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔