قلات : ویگن اور ٹرالر میں تصادم، دو مسافر ہلاک

Kalat

Kalat

قلات (جیوڈیسک) قلات میں مسافر ویگن اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ویگن میں سوار دو مسافر ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ قلات شہر کے قریب پیش آیا۔

جہاں قلات سے خضدار جانے والی مسافر ویگن کراچی سے کوئٹہ آنیوالی ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے،۔ ہلاک و زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔