اسلام آباد (جیوڈیسک) دہشت گرد قوم اور ملک کے دشمن ہیں، تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کر لیا۔ وفاقی حکومت نے دہشت گردی کو قومی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے سدباب کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے سد باب کیلئے حکومت نے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیتے ہی اس پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان الگ بھی ملنا چاہیں تو حکومت اس کے لیے بھی تیار ہے۔ پالسی سے متعلق حتمی فیصلہ قومی مشاورتی عمل میں ہی ہوگا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے حکمت عملی کے ضمن میں سٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔ سیاسی قیادت کو سیاسی اور انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
حکومتی کانفرنس کی تاریخ کا فیصلہ وزیر اعظم کی آمد کے بعد ہوگا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے کہ دہشت گرد قوم اور ملک کے دشمن ہیں۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر اطلاعات پر ویز رشید نے کہا کہ حکومتی رٹ اور آئین اور قانون پر کوئی کمپرو مائز نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملکی حالات کو بہتری کی جانب موڑیں گے۔ ہمارے پاس عزم بھی ہے، ٹیم بھی اور حکمت عملی بھی۔