کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ بارشوں کی تیاری ہوتی تو کراچی میں اتنی تباہی نہ ہوتی۔ اب تک اکیس اموات حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں سعدی ٹان، صفوراگوٹھ کے دورے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا اگر کراچی سمیت سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ ہوتی تو اتنی بڑی تباہی نہ ہوتی۔
حیدرعباس رضوی حیدرعباس رضوی نے کہا کہ شہر میں کھڑے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے متعدی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ جلد سے جلد جراثیم کش اسپرے کیا جائے۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ اب وہ متاثرین کی بحالی کے کاموں میں مصروف ہے۔