جیمز اینڈرسن میرا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں: وسیم اکرم

James Anderson

James Anderson

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد انجریز مسائل نہ آئے تو انگلش بالر 450 وکٹوں کا ہدف بھی باآسانی حاصل کرلینگے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انگلش بالر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 450 وکٹوں کے ہدف تک پہنچ سکتا ہے۔

اس دوران وہ میری حاصل کردہ 414 وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ سکتا ہے۔ انگلش فاسٹ بالر اب تک 320 وکٹیں لے چکے ہیں۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اینڈرسن کی عمر ابھی محض 31 برس ہے اور اگر انہیں انجریز مسائل لاحق نہیں ہوئے تو وہ 450 وکٹوں کا ہدف باآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد کی بولنگ کوچنگ کے انگلش ٹیم پر مثبت اثرات پڑے ہیں۔