بھارتی کرکٹ بورڈ نے ممبئی ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

Indian cricket board

Indian cricket board

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
بی سی سی آئی نے ممبئی ہائی کورٹ کے آئی پی ایل میچ فکسنگ انکوائری ٹربیونل کو غیر قانونی دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ انکوائری ٹریبونل قانونی اور آئینی ہے۔

بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں ٹربیونل کی تحقیقات کی حمایت کریں گے۔ اس سے پہلے انکوائری ٹریبونل نے اپنی تحقیقات میں صدر بی سی سی آئی کے داماد گروناتھ اور راجھستان رائلز ٹیم کے مالک راج کندرا کو فکسنگ الزامات سے کلئیر قرار دیا تھا۔