ملک بھرمیں بارشیں دریاں میں طغیانی

Rain

Rain

وزارت پانی وبجلی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا وزیر اعظم نے نرخوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔ نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے کیا گیا ہے. گزشتہ دنوں بجلی کے نرخوں میں اضافے کے اعلان کے بعد وزارت پانی و بجلی نے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل صارفین کیلئے بجلی 2 تا 6.18 روپے یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

جبکہ صنعتی صارفین کے لیے بجلی 3تا6.57 روپے یونٹ مہنگی ہوگئی ہے نوٹیفیکشن میں صنعتی صارفین پر90پیسے فی یونٹ ایکولائزیشن سرچارج بھی عائد کیا گیا ہے ہاوسنگ سوسائٹیوں کیلئے بجلی 5.82روپے یونٹ تک مہنگی ہوگئی ہے بحریہ ٹاون کیلئے بجلی 4 تا 5.82 روپے یونٹ مہنگی کردی گئی ہے جبکہ، آزاد کشمیر کے شہریوں کو بجلی 6 روپے 59 پیسے فی یونٹ مہنگی ملے گی۔